آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مقبوضہ کشمیر،کوروناوائرس کے5نئےکیسزکی تصدیق،تعداد75تک پہنچ گئی

سرینگر(کے پی آئی ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کے مزید پانچ مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب کیسز کی کل تعداد 75 ہوگئی،متاثرہ افراد کے رابطے میںآئے ہوئے975افراد کی نشاندہی، لاک ڈاؤن سخت،دودھ کی شدیدقلت ۔ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے پانچ نئے مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا مریضوںکی کل تعداد 75تک پہنچ گئی ،منصوبہ بندی اور اطلاعات محکموں کے پرنسپل سیکرٹری اورانتظامیہ کےترجمان روہت کنسل نے کہاہے کہ ہے ان کیسزمیں سے 70معاملات سرگرم ہے،کشمیر میں 54اور جموں میں 16 کیسز ہیں،انہوں نے کہا کہ کل 22993افراد نگرانی میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جموں میں 2 اور کشمیر میں ایک مریض مکمل طور شفایاب ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب تک1218ٹیسٹ کئے گئے ہیں جو نگرانی میں رکھے گئے افراد کا 6.5فیصد ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید