• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ گھر رہیں، ہم آئینگے!بوسنیا میں رضاکار ٹیم خدمات کیلئے میدان میں

سرائیوو(اے ایف پی) بوسنیا میں کرفیو اور لاک ڈائون کے سبب شہری مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں مقامی رضاکار ٹیم عوام کی خدمات کیلئے میدان میں آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، بوسنیا کے شہر سرائیوو میں کورونا وائرس اب تک 20 افراد کی جانیں لے چکا ہے، جس کے بعد حکام نے رات کے اوقات میں کرفیو کے ساتھ دن میں لاک ڈائون کررکھا ہے۔ جب کہ 65سال سے زائد اور 18 سال سے کم عمر افراد پر سختیاں زیادہ ہیں۔ ایسی صورت حال میں سرائیوو رضاکار ٹیم (ٹی وی ایس) مقامی افراد کی خدمات کے لیے کوشاں ہےجس کا موٹو ہے، آپ گھر پر رہیں، ہم آپ کے پاس آئیں گے۔ ٹی وی ایس کا قیام 2014میں عمل میں آیا تھا، جب اس نے سیلاب کے بحران میں بزرگ شہریوں کو گھر گھر جاکر کھانا اور ادویات فراہم کی تھیں۔ 22 سالہ خاتون رضاکار کانا کسٹووک نے اے ایف پی کو بتایا کہ میل جیل میں کچھ خطرات ہیں مگر ہم ہرممکن احتیاط کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں اور فاصلہ قائم رکھتے ہیں۔
تازہ ترین