• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے خلاف ریپڈ رسپانس ٹیم بھرپور کردار ادا کررہی ہے، ڈی سی ملتان

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ریپڈ رسپانس ٹیم اور ریسکیو 1122 کے ریسکیور کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ریپڈ رسپانس ٹیم بھرپور کردار ادا کررہی ہے، کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے ریسکیور جہاد کر رہے ہیں۔ وباء سے وفات پانے والوں کی جنازے سے تدفین تک کا عمل نیکی کا فریضہ ہے اور یہ فریضہ ادا کرنے والے ریسکیور پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کا عملہ شہر میں ڈس انفکشن سپرے اور نارمل ڈیوٹی بھی سرانجام دے رہا ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔
تازہ ترین