• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروناکے بڑھتے کیسز سنگین صورتحال کی نشاندہی کررہے ہیں‘جماعت اسلامی

کوئٹہ(پ ر) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہےکہ ملک میں کرونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سنگین صورتحال کی نشاندہی کررہی ہے موجودہ حالات میں قوم کو تعمیراتی نہیں امدادی پیکیج،یوٹیلٹی بلزمعاف ،اسٹور میں رعایتی قیمت پر راشن پہنچانے کی ضرورت ہے عوام کو ریلیف دینے والے واضح حکمت عملی اوردیانتدارانہ پالیسی طے کریں پریشان حال غریب عوام اوردیہاڑی دارمزدوروں کی رقم ٹائیگرفورس کے ذریعے ہڑپ کرنادانشمندی نہیںحکومتی سطح پر اب تک سادگی ،وزراء کی تنخواہیں ریلیف فنڈمیں دینے ،یوٹیلٹی بلزمعافی ،قناعت پسندی کا کوئی اعلان نہ ہونا حکمرانوں کی غیرسنجیدگی ظاہر کررہی ہے انہوں نے کہاکہ دین سے دوری ،خوف وہراس ،بے احتیاطی اور مزدوروں کو ریلیف نہ دینے کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں عوام کو ہر صورت احتیاط کرنا ہوگا بدقسمتی سے اعلان کردہ حکومتی ریلیف پیکیج ایک خواب بن چکا ہے لوگوں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی حکومت نے اپنی نا اہلی اور ناقص حکمت عملی کے باعث 22کروڑ عوام کومایوس کیا ہے۔
تازہ ترین