• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر گھر اسکریننگ اور ٹیسٹنگ محدود وسائل میں ممکن نہیں، محکمہ داخلہ

کوئٹہ(خ ن)ترجمان صوبائی محکمہ داخلہ، و پی، ڈی، ایم اے نے گزشتہ روز مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کی تردید کی ہے۔جس کے مطابق کورونا وائرس کے گھر گھر اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ترجمان نے مذکورہ خبر کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر گھر گھر اسکریننگ اور ٹیسٹنگ محدود وسائل میں رہتے ہوئے ممکن نہیں۔ بلکہ حکومت اور متعلقہ ادارے باربا ر اخبارات سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے عوام کو ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور وائرس سے بچاؤ کیلئے غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کرتی رہی ہے۔ جو وائرس سے بچاو کا واحد اور حقیقی حل ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا مقصد عوام کو اس خطرناک وائرس سے محفوظ رکھنا اور اس کے مزید پھیلاو کا تدارک ہے۔لہذا اس سلسلے میں عوام سے ایک بار پھر اپیل کی جاتی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے واضح کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور وائرس کے خاتمے کے لیے جاری حکومتی اقدامات میں اپنا کردار ادا کریں۔
تازہ ترین