گجرات (نمائندہ جنگ) گرانفروشوں، مضرصحت اشیائے خورد و نوش، جعلی ادویات فروخت کرنے اور تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن جاری ہے، دو ہفتوں کے دوران گرانفروشی میں ملوث 60، مضر صحت اشیائے خورد نوش فروخت کرنیوالے 7، جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں، عطائیوں کے خلاف 3جبکہ تجاوزات کرنے والے 19ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے، گرانفروشی، تجاوزات، مضر صحت اشیاء فروخت کرنیوالے ان افراد کو 7لاکھ26ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔