• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین میں مقیم پاکستانی ہم وطنوں کا خیال رکھیں، اسلم جنجوعہ

بیلجیئم لکسمبرگ اور یورپی یونین کے لیے پاکستان کے سفیر ظہیر اسلم جنجوعہ نے بیلجیئم اور لکسمبرگ میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خیریت کی دعا کرتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے وطن کے باسیوں کی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیلجیئم اور لکسمبرگ میں رہنے والے شہریوں کے نام اپنے ایک کھلے خط میں کیا۔ اپنی جانب سے لکھے جانے والے خط میں انہوں نے یہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کی خیریت دریافت کی اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے بیلجئین حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے ضروری اقدامات پر، عملدرآمد کی  درخواست کی۔

 انہوں نے مزید تحریر کیا کہ سفارت خانہ میزبان حکومت کے حکم پر بند ضرور ہے، لیکن سفارتخانے نے اپنے پاکستانی نژاد بہنوں بھائیوں کی کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں رابطے کے لیے ایک ترجمان اور ذمہ دار کا تعین کر رکھا ہے۔ جس کے ساتھ طے شدہ وقت لیکر کسی بھی کام کے لیے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اسی طرح سفارت خانہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لیے بھی مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کا تفصیلی ذکر کرنے کے بعد یہاں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے کمزور طبقات کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے قائم کردہ ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں۔

تازہ ترین