• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٹویٹر میں لائیو اسٹریم سے پہلے لوگوں کو مدعو کرنے کا آپشن

کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کی تحریک جڑ پکڑ چکی ہے۔ اب لوگ آن لائن ویڈیو کے ذریعے درس و تدریس کررہے ہیں۔ اس تناظر میں ٹویٹر نے لائیو اسٹریمنگ کا آپشن پیش کیا ہے جس میں آپ ویڈیو جاری کرنے سے قبل دوسرے دوستوں کو بھی مدعو کرسکتے ہیں۔ٹویٹر کی جانب سے حقیقی وقت میں ویڈیو اسٹریمنگ سے قبل آپ دوستوں کو بلاسکتے ہیں اور اس میں آڈیو کا آپشن ہے، جس میں دورانِ ویڈیو آپ کے مہمان اپنی آواز شامل کرسکتے ہیں جب لوگوں کو مدعو کیا جائے تو ناظرین ویوپر جاکربراہِ راست نشریات پر جاسکتے ہیں۔

اس سے قبل ڈی ایم یعنی ڈائریکٹ میسجنگ کے ذریعے تمام مدعو کیے گئے دوستوں کو اطلاع دی جاسکتی ہے۔ پہلے ایک شخص لائیو اسٹریم شروع کرے گا اور اس کے بعد مزید شرکا شامل ہوسکیں گے۔ ٹویٹر کے لائیو اسٹریم میں آڈیو گیسٹ الگ الگ ونڈوز میں نہیں دکھائی دیں گے، تاہم ٹویٹر نے یہ اشارہ ضرور دیا ہے کہ مستقبل میں شرکا کو بھی ویڈیو اسٹریم میں شامل کرنے کا آپشن شامل کیا جاسکتا ہے۔تاہم سماجی طور پر لوگ ایک دوسرے سے الگ تھلگ ہیں اور اس ضمن میں ٹویٹر کا لائیو اسٹریمنگ کاآپشن ایک اہم قدم ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین