• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندو ملازمین کو زمین کی الاٹمنٹ قابل مذمت ہے، چوہدری محمدخان

ایلڈرشاٹ (پ ر ) سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل بل کی آڑ میں ہندو ملازمین کو زمین کی الاٹمنٹ اور انہیں وہاں آباد کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا کرونا جیسے موذی مرض سے نبرد آزما ہے بھارتی حکومت کی طرف سے خفیہ طریقے سے ریاست جموں کشمیر کی ڈیمو گرافی کو تبدیل کرنا اور ہندو ملازمین کو بھارت سے لا کر کشمیر میں آباد کرنا انتہائی قابل مذمت فعل ہے اور اقوام متحدہ کی کشمیر کے بارے میں قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے چوہدری محمد خان نے مزید کہا اس وقت پوری دنیا کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے لیکن بھارتی حکومت اپنے مزموم عزائم کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے، کشمیری اس بات کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے چوہدری محمد خان نے حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے اس جارحانہ اقدام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے جائے اور پوری دنیا میں اپنے مشنز اور سفارتخانوں کو ہدایات دے کہ وہ اس مسئلۂ کو ہر فورم پر اٹھائیں۔
تازہ ترین