• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عابد شیر علی کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

راچڈیل (نمائندہ جنگ) سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے راچڈیل میں اے پی ایل کے صدر بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات کی جس میں دنیا میں کورونا سے پیدا ہونے والی صورت حال، میڈیکل چیلنجز لاک ڈائون، ٹیسٹ کرنے کی شرح اور پاکستان میں اس کے اثرات، تارکین وطن کی مشکلات و ریلیف کی کوششوں سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور حفاظتی تدابیر سماجی دوری پر عمل کرکے قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں وہ ٹریول ایڈوائزری، فلائٹ کی بندش اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی مشکلات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف مشکل وقت میں عوامی نمائندگی کا حق ادا کر رہے ہیں، حکومت ان کی سفارشات پر عمل کرکے عوامی مشکلات بڑھنے سے روک سکتی ہے ۔میاں نواز شریف کی ہدایت پر پارٹی کورونا وبا سے نبرد آزما ہونے کیلئے اپنا کردار اد اکر رہی ہے۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ کورونا وائرس کا معاملہ تپ دق، پولیو اور ایڈز سے بڑھ کر خطرناک ہے۔ اقوام متحدہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ غریب اور امیر ملکوں کی حکومتوں کو جھنجھوڑے اور انہیں مشترکہ کوششوں کی طرف لے کر جائے تاکہ بین الاقوامی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کیا جا سکے دنیا بھر میں حکومتیں اپنے عوام کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کر رہی ہیں ۔بیرسٹر امجد ملک نے عابد شیر علی کو اپنی دستخط شدہ کتاب کی کاپی ‘‘روڈ ٹو جسٹس ‘‘ پیش کی ۔مقامی لیگی رہنما عمران خان سعید بھی اس ملاقات میں موجودتھے۔
تازہ ترین