• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی، پولیس اہلکاروں کا نالے پر مبینہ قبضہ،تعمیرات شروع کر دیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہر میں کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے دوران نیو کراچی ایس پی آفس سے متصل سرکاری کوارٹر زکے رہائشی پولیس اہلکاروں نے نالے پر قبضہ کر کے غیر قانونی تعمیرات شروع کر دی ہیں، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے،علاقہ مکینوں نے حکومت سندھ ، آئی جی سندھ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ غیر قانونی تعمیرات کا فوری نوٹس لیں ، ایک جانب حکومت کی جانب سے لاک ڈاون جاری ہے جس کو پولیس اور متعلقہ اداروں نے یقینی بنایا ہوا ہے دوسری جانب پولیس خو د قانون کی خلاف ورزی کرنے میں ملوث ہے ، علاقہ مکین اورنیوکراچی تھانے کے چند افسران واہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایاکہ جہاں غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں اس مقام پر نرسری تھی جو ایس ایس پی سینٹرل کے حکم پر پولیس نے ختم کرادی تھی، اب پولیس کی مبینہ سرپرستی میں لاک ڈاون میں غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں ،جو کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے،مقامی افراد کا کہنا ہے کہ نرسری کی وجہ سے جگہ سر سبز تھی اب نرسری ہٹنے کے ایک ہفتہ کے بعد ہی قبضہ شروع کر دیا گیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی ویسٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کو فوری منہدم کیا جائے اور اس میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین