کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ میں لاک ڈائون کے دوران آٹے، چینی، گوشت، سبزی کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کر دیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز سے بھی آٹا اور چینی غائب ہوگئی، چینی کی قیمت پانچ روپے کلو اضافے کے بعد 85 روپے کلو ہو گئی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 1100 روپے ہو گئی۔بعض علاقوں میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ا یک ہزار 150 روپے میں بھی فروخت کیا جا رہا ہے، تیرہویں روز بھی شہر بھر کی مارکیٹس، بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ سروس معطل رہی ۔