• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے ملنے والی کٹس ہسپتالوں میں فراہم کی جائیں، ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ کورونا کے ٹیسٹ تیزی سے ہونے چاہئیں، پنجاب کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، چین سے ملنے والی کٹس ہسپتالوں میں فراہم کی جائیں۔ ان خیالات کااظہار(ن) لیگ کے رہنما خواجہ عمران نذیر اور سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال کے ڈاکٹرز میں حفاظتی کٹس کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ (ن) لیگ دس ہزار کٹیں ہسپتالوں میں فراہم کرچکی ہے،وزیر صحت پنجاب ہسپتالوں کے عملے کو حفاطتی کٹس فراہم کریں۔ چندے اکٹھے کرنے کی بجائے عوام پرپیسہ خرچ کریں۔ سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کورونا سے متاثرہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ٹیسٹ کروارہے ہیں۔خطرہ ہے ڈاکٹرمتاثر نہ ہوجائیں،ابھی وقت جو اشیا دستیاب نہیں انھیں مہیا کیا جائے۔انہو ں نے کہاکہ حکومت ہر میدان میں ناکام ہوئی ہے۔
تازہ ترین