• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبلیغی جماعت پرالزام تراشیوں کاسلسلہ فوری بند ہونا چاہیے،جمال کاکڑ

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ( ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت پر بلاجواز تنقید اورا لزام تراشیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہئے یہ واحد جماعت ہے جو اپنی مدد آپ کے تحت دین اسلام کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے۔یہاںجاری ایک بیان میںانہوںنے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعدایک مخصوص طبقے کی طرف سے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افرادکے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ شروع کردیا گیاہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔  
تازہ ترین