• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو ملتان میں گھر کے تالے توڑ کر چور 22 لاکھ روپے لے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں نامعلوم افراد عرفان کے گھر کے تالے توڑ کر 22لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔تھانہ صدر جلالپورکے علاقہ موضع خان بیلہ میں اصغر کے گھر سے 80ہزار روپے، ڈیڑھ تولہ سونا،22 تولہ چاندی لو ٹ لی گئی۔سٹی جلالپور سے اسلم کے دو بکرے چوری ہو گئے۔شاہ رکن عالم کے علاقہ میں دانیال کے گڈز ٹرانسپورٹ دفتر کے تالے توڑ کر 4 لاکھ 70ہزار کا سامان اٹھا لیا گیا۔تھانہ صدر سیوڑہ چوک ندیم کے گھر سے 3لاکھ ما لیت کا سامان لوٹ لیا گیا۔تھانہ قادر پور راں میں زاہد گردیزی کی دکان سے 3 لاکھ کا کپڑاچوری ہو گیا۔کھوہ پیر والہ میں ظفر سے گن پوائنٹ پر نقدی اور مو بائل فون چھین لیا گیا۔حرم گیٹ میں نوسرباز ایک شخص عامر کو نشہ آور شے کھلا کر اسکا رکشہ،نقدی اور مو بائل فون لے کر فرار ہو گئے۔تھانہ مظفر آباد سمندری والہ میں جاوید کی الیکٹرونکس کی دکان سے 2 لاکھ ما لیت کا سامان لوٹ لیا گیا۔
تازہ ترین