• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیشہ ورانہ صلاحتیوں کو کورونا وباء کے خاتمہ کیلئے استعمال میں لایا جائے

پشاور(لیڈی رپورٹر)فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک اسٹاف ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کرونا وباء کے خلاف جاری جنگ میں جامعات کے اساتذہ کے تجربات اورصلاحتیوں کو بروئے کار لانے کیلئے اقدامات کرےہزاروں اساتذہ گھروں میں فارغ بیٹھے ہیں حکومت کو چاہئے کے انکے پیشہ ورانہ صلاحتیوں کو کورونا وباء کے خاتمہ کیلئے استعمال میں لائے ۔فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر ڈاکٹر سرتاج عالم نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹائگر فورس تشکیل دی جو ایک سیاسی اقدام ہے تاہم حکومت کو جامعات اور کالجز کے اساتذہ کے خدمات حاصل کرنے چاہئے کیونکہ اساتذہ ہر طرح سے کوالیفائڈ اور تجربہ کار ہے اور کرونا وباء کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہے۔
تازہ ترین