• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: چیئرمین سینیٹ کے مختلف سربراہان حکومت کو خطوط

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جرمنی کے چانسلر، اسپین اوراٹلی کے وزراء اعظم کوخط لکھ دیئے، جس میں انہوں نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صادق سنجرانی نےاپنے خطوط میں پاکستان کی جانب سے سربراہان حکومت کو ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی۔

چیئرمین سینیٹ نے بیلاروس کی کونسل آف ری پبلک کے اسپیکر کو بھی خط لکھا اور پولینڈ کے مارشل آف سینیٹ کو بھی خط بھیجا ہے۔

محمد صادق سنجرانی نے برونائی دارالاسلام کے پاکستان میں سفیر کو بھیجے گئے خط لکھ میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث اموات پر بہت دل گرفتہ ہوں۔

چیئرمین سینیٹ نے اپنے خطوط میں لکھا کہ پارلیمنٹ اور اپنے ملک کے عوام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

محمد صادق سنجرانی نے لکھا کہ کوروناوائرس غیرمعمولی عالمی چیلنج ہے جس سے ہر ایک فرد متاثر ہوا ہے، جبکہ اس بحران سےجہاں تباہی ہوئی ہے وہاں اقوام عالم کو متحد ہونے کا بھی منفرد موقع میسر آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی معاونت اور پیرامیڈیکل سپورٹ فراہم کرنے کو تیار ہیں، توقع ہے مشترکہ کوششوں سے جلد اس بحران پر قابو پا لیں گے۔

تازہ ترین