آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍شوال المکرم 1441ھ 29؍ مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

گورنر سندھ کی سربراہی میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا اجلاس

سندھ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔

کراچی میں گورنرسندھ عمران اسماعیل کی سربراہی میں پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے اراکین کا اجلاس ہوا، جس میں فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، سعید آفریدی نے شرکت کی جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان، فیصل سبزواری،عبد الوسیم اور ارشد حسین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور کورونا سے بچاؤ کے اقدامات پر غور کیاگیا۔

گورنر سندھ کی سر براہی میں ہونے والے اجلاس میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران صوبے میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کو مشترکہ حکمت عملی سے شکست دینا ہوگی جبکہ کورونا وائرس پر کنٹرول کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں تک راشن پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ اس وباکے خاتمے کیلئے حکومت کی ہر کاوشوں میں ساتھ ہیں۔

پی ٹی آئی اراکین نے کہا کہ عوام کو کورونا سے محفوظ بنانے کی حکومتی حکمت عملی کار گرثابت ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید