• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرز مشکل وقت میں احتجاج کا راستہ نہ اپنائیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کو مشکل وقت میں احتجاج کا راستہ نہیں اپناناچاہیے تھا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں معاونین خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، فردوس عاشق اعوان اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر ظفر مرزا کہا کہ این 95 ماسک عوام کی نہیں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ضرورت ہیں، پاکستان میں 5 لاکھ این 95 ماسک آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھروں میں آئسولیشن میں موجود افراد این 95 نہیں صرف سرجیکل ماسک پہنیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ آئی سی یو میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز کو حفاظتی لباس کی ضرورت ہے، ڈاکٹرز اور طبی عملے کو یقین دلاتا ہوں تمام حفاظتی سامان مہیا کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3ہزار 277 ہوگئی۔

تازہ ترین