آپ آف لائن ہیں
جمعہ8؍ جمادی الثانی 1442ھ 22؍ جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

راجہ امیر داد وفات پا گئے

لوٹن (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر برطانیہ کے رہنما راجہ نواز خان کے بہنوئی اور لوٹن کی بزرگ شخصیت راجہ امیر داد خان بروز اتوار وفات پا گئے۔ گزشتہ روز ان کی نماز جنازہ علامہ قاضی عبد العزیز چشتی کی امامت میں ادا کردی گئی۔ مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا ہے، راجہ نواز نے بتایا کہ مرحوم 1960 کی دہائی میں برطانیہ آباد ہوئے اور کمیونٹی کی متعدد امور میں مدد کرتے رہے۔کشمیر سالیڈیٹی کمپین لوٹن کے کوآرڈی نیٹر حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا کہ مرحوم نے سماجی شعبہ میں خدمات انجام دیں۔ ان کی رحلت سے کمیونٹی ایک بزرگ شخصیت سے محروم ہو گئی ہے، راجہ اکبر داد خان اور ایگزیکٹو کونسلر لوٹن راجہ محمد اسلم خان نے بھی تعزیت کی ہے۔

یورپ سے سے مزید