• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرے،بورڈ الوداعی میچ دے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کھلاڑیوں کو الوادعی میچ دینا چاہیے۔ پیر کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کرکٹرز نے کبھی فیصلہ نہیں کیا کہ یہ میچ ہمارا آخری میچ ہے اس کے بعد جب بورڈ نکالتا ہے تو روتے ہیں۔ کھلاڑیوں کو بھی کھلے ذہن کے ساتھ فیصلہ کر نا چاہیے۔ پیر کوپریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل جس طرح کامیابی سے چل رہا تھا اس ٹورنامنٹ کو کسی کی نظر لگ گئی۔ اللہ کرے گا اگلے سال پہلے سے بڑا ٹورنامنٹ ہوگا غیر ملکی یہاں آنے کے لئے ترسیں گے ،وہ پاکستان کی میزبانی کے معترف ہیں۔
تازہ ترین