کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ قوموں پر آزمائش کی گھڑی آتی رہتی ہے اور اس آزمائش میں وہی قوم سرخرو ہوکر سامنے آتی ہے جو آزمائش سے گھبرانے کے بجائے عمدہ حکمت عملی کے ذر یعے امتحان میں پوری اترے ۔کورونا وائرس کی وبا جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے یہ ایک بہت بڑی آزمائش ہے جس نے اُن کروڑوں افراد کو جو روزانہ کی بنیاد پر محنت مزدوری کرکے اپنی گھر یلوں ضروریات پوری کرتے ہیں سخت پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے اس پریشانی کو حل کرنے کے لئے حکومت بھی اقدامات کر رہی ہے اور فلاحی و سماجی ادارے بھی کو شا ہیں جعفر یہ الائنس کے پر چم تلے قومی امور میں حصہ لینے والی تنظیمیں بھی اس سلسلے میں سر گرم عمل ہیں اور ہمارے علماء،خطباء،ذاکرین،ماتمی انجمنیں ،فلاحی ادارے ،مساجد و امام بار گاہوں کے منتظمین جو اس سلسلے میں تعاون کر رہے ہیں سب کی خدمات قابل تحسین ہیں اس وقت نہایت اہم ضرورت بیداری،غم گساری اور بے لوث خدمت کی ہے ،ایسا مربوط نظام قائم کیا جائے کہ محنت کش طبقے کا کوئی فرد فاقے پر مجبور نہ ہوسکے ہم حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طر یقے سے اداکرے اور بنیادی سہولیات غریب عوام کے گھر تک پہنچائے۔