• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین کو گیس لوڈ مینجمنٹ سے بچانے کیلئے درآمدی گیس دینے کی تجویز

اسلام آباد (عاطف شیرازی نامہ نگار) حکومت نے صارفین کو گیس لوڈ مینجمنٹ سے بچانے کے لیے ایس این جی پی ایل کو گھریلو سیکٹر کے لیے درآمدی گیس (ایل این جی ) دینے کی تجویز دی ہے، آئل فیلڈز کی جزوی بندش سے شارٹ فال 250 ایم سی ایم ڈی تک پہنچ سکتا ہے،۔زرائع نے بتایا ہے کہ نیپشا آئل فیلڈ اور ایم او ایل آئل فیلڈز کی جزوی بندش سے گیس شارٹ فال 250 ایم سی ایم ڈی تک پہنچ سکتا ہے کیونکہ یہ آیل فیلڈز ا سوقت اپنی مکمل استعداد کار کے مطابق نہیں چل رہی ہیں ان آئل فیلڈز کی پیداواری گنجائش 450 ایم سی ایف ڈی ہے جزوی بندش کے باعث پیداواری گنجائش 250ایم سی ایف ڈی رہ گئی اور ریفائنریز کروڈ آئل نہیں اٹھا رہی ہیں ۔  

تازہ ترین