سکھر (بیورورپوٹ ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے سکھر قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ قرنطینہ سینٹرز سے اچھی خبریں آرہی ہیں کورونا میں مبتلا افراد نے سندھ حکومت کی ہدایات پر عمل کرکے کورونا کو شکست دی ۔قرنطینہ سینٹر سکھر کا روزانہ خود دورہ کرکے ڈاکٹرز سے رپورٹ لیتا ہوں ۔ محکمہ صحت کی مشاورت سے صحتیاب ہونے والے مسافروں کو مرحلہ وار انکے گھر بھیج رہے ہیں۔گھر جانے والے مسافروں کو بھی تمام ہدایات پر عمل کرنے کا کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید 66 مریضوں نے کورونا کو شکست دی اور وہ اپنےگھر چلے گئے۔