• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان باشندوں کی واپسی کیلئے طورخم بارڈر چار دن کیلئے کھولنے کا فیصلہ

افغان باشندوں کی واپسی کیلئے طورخم بارڈر چار دن کیلئے کھولنے کا فیصلہ 


پشاور(سٹاف رپورٹر، نیوزڈیسک ) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ کے ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو زکوٰۃ فنڈ سے 12ہزار روپے دینے کی منظوری دے دی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ کے 22لاکھ خاندانوں کو 4مہینوں کے 12ہزار یکمشت دئیے جائیں گے،پاکستان میں پھنسے افغان باشندوں کی وطن واپسی کے لیے طورخم بارڈر چاردن کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعلی نے صوبہ میں موجود ملکی اور غیر ملکی تبلیغی حضرات کی سکریننگ اور ٹیسٹنگ کی ہدایت جاری کرتے ہوئے فرنٹ لائن ورکروں کو حفاظتی سامان دینے کا حکم دیا ہے۔اس سلسلے میںوزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان کی زیرصدارت ٹاسک فورس کااجلاس منعقد ہوا جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت نے احساس پروگرام کے علاوہ زکات فنڈ سے بھی صوبے کے ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے دینے کی منظوری دی ہے اسکے علاوہ احساس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں وفاقی حکومت کی طرف سے 22 لاکھ خاندانوں کو 4 مہینوں کے 12 ہزار روپے یکمشت ریلیف پیکج دی جائیں گی ۔

تازہ ترین