• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ایڈیٹر انچیف جنگ، جیو کی گرفتاری کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ

پشاور(خبرنگار)جنگ جیواوردی نیوز کے ایڈیٹرانچیف میرشکیل الرحمٰنکی رہائی کے لئےپشاور میں جنگ ، جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے باہر میڈیا ورکرز نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا۔ 

بھوک ہڑتالی کیمپ میں میڈیا ورکرز اورصحافیوں نے شرکت کی۔ کیمپ میں موجود میڈیا ورکرز نے میر شکیل الرحمان کی رہائی کے لیے نعرے لگائے۔

ان کا کہناتھا کہ حق اور سچ کی آواز کو دبانے کے لیے میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کیا گیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنگ گروپ کے ایڈیٹران چیف میر شکیل الرحمٰن کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

اس موقع پر بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب مین پی ایف یو جے کے نائب صدر ارشد عزیز ملک نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے جنگ و جیو گروپ کے ایڈیٹران چیف میر شکیل الرحمٰنکی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

تازہ ترین