• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور عراق کے زائرین کیلئے وزارت مذہبی امور کی پالیسی تیار

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزارت مذہبی امور زیارت پا لیسی کو حتمی شکل دے رہی ہے جسے منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیجا جا ئے گا۔وزارت نے یہ پا لیسی کابینہ کو پیش کی تھی ۔ کابینہ نے اصولی طور پر یہ منظوری دیدی ہے کہ حج پالیسی کی طرح زیارت پا لیسی بھی ہونی چاہئے لیکن کابینہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس پا لیسی کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اس کمیٹی کے سر براہ ہیں جبکہ ممبران میں وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی ،وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور معاون خصوصی ندیم افضل چن شامل ہیں۔
تازہ ترین