• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں پڑوسی ممالک سے کورونا وائرس ’’امپورٹ‘‘ ہونے لگا

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) چین میں دیگر ممالک سے امپورٹیڈ کورونا وائرس آنے لگے ہیں جس میں پڑوسی ممالک سے نئے کورونا وائرس کی آمد کے شدید خدشے کے پیش نظر ایر پورٹس اور دیگر پوائٹس پر نہائت محتاط نظام نافذ کردیا گیا ہے تاکہ ’’امپورٹیڈ‘‘کورونا وائرس سے محفوظ رہا جاسکے، ایک سینئر چینی افسرنے بیجنگ میں کہا ہے کہ مذکورہ وضع کردہ نظام میں بیرون ممالک سے آنے سے پہلے ،آنے کے دوران اور آنے کے بعد سخت قوائد و ضوابط بنائے ہیں تا کہ بیرون ممالک سے ’’امپورٹڈ‘‘ کورونا سے محفوظ رہا جاسکے سینئر افسر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مسافروں کی اسکرینگ معلومات کے بڑے ڈیٹا سے کی جارہی ہے جس میں مسافروں کی ٹریول ہسٹری بھی شامل ہے۔
تازہ ترین