آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍شوال المکرم 1441ھ4؍جون2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایک ارب 8 کروڑ راشن کی مد میں جاری کیے ہیں، سعید غنی

سعید غنی  کی جیو نیوز کے مارننگ پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو 


وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ گورنمنٹ کی جانب سے ایک ارب 8 کروڑ روپے راشن کی مد میں جاری کیے گئے ہیں۔

سعید غنی نے جیو نیوز کے مارننگ پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ راشن کی مد میں 6 ہزار روپے فی خاندان سندھ حکومت جاری کرچکی ہے جبکہ راشن کی تقسیم کے لیے کمیٹی میں نامور فلاحی تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔

سعید غنی نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز کی تعداد ملک اور دنیا میں تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے سے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں اس وقت دنیا بھر میں تمام ملکوں کوماسک کی کمی سامنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید