• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالپا کے مطالبات بڑھ کر قانون سازی کی طرف آگئے ہیں،ترجمان پی آئی اے

ترجمان پی آئی اے عبد اللّٰہ حفیظ خان کی جیو نیوز کے مارننگ پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو 


ترجمان قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) عبد اللّٰہ حفیظ خان کا کہنا ہے کہ پالپا کے مطالبات بڑھ کر قانون سازی کی طرف آ گئے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے عبد اللّٰہ حفیظ خان نے جیو نیوز کے مارننگ پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پی آئی اے نے پائلٹس کی حفاظت سے متعلق تمام اقدامات کیے ہیں، پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) مطالبات بڑھ کر قانون سازی کی طرف آگئے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے عبد اللّٰہ حفیظ خان نے کہا کہ پی آئی اے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپسی لانے کےلیے کوشاں ہے۔

عبد اللّٰہ حفیظ خان کا عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے نے کورونا حفاظت سے متعلق بین الااقوامی معیار کے اقدامات کیے ہیں۔

تازہ ترین