آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍شوال المکرم 1441ھ 29؍ مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دُعا ملک نے اپنی خطاطی شیئر کر دی

پاکستان کی گلوکارہ دُعا ملک نے اپنی پینٹنگ میں قرآن پاک کی عبارت ’کُن فیکون‘ لکھ دی اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

گزشتہ ماہ پاکستان شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ دینے والی گلوکارہ دُعا ملک نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔


دُعا ملک کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں اُنہوں نے اپنے ہاتھ میں ایک پینٹنگ لی ہوئی ہے جس پر ’کُن فیکون‘ لکھا ہے اور یہ خطاطی دُعا ملک کے ہاتھوں کی بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: حجاب مبارک دعا ملک، عمائمہ ملک

اُنہوں نے لکھا کہ ’وہ کُن کہتا ہے اور کائنات تخلیق ہوجاتی ہے۔‘

دُعا ملک نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال کیا کہ ’ہمارے اِن چھوٹے چھوٹے مسائل کی کیا حیثیت ہے؟‘

یاد رہے کہ دُعا ملک نے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنی آنے والی زندگی کو اسلام کی راہ میں وقف کرنا چاہتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ بھائی فیروز خان اور ان کے اعلان کے بعد بہت جلد ان کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک بھی ایسا ہی اعلان کریں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید