• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے پاس جو طبی حفاظتی سامان آیا وہ ہم نے ڈاکٹرز کو دیا، لیاقت شاہوانی

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس جو طبی حفاظتی سامان آیا وہ ہم نے ڈاکٹرز کو دیا ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے 2 ہزار سے زائد پی پی ای فراہم کیے اور پچاس ہزار این 95 ماسک مختلف اسپتالوں کو دیے۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کورونا سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان تمام صورتحال کو خود مانیٹر کررہے ہیں۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ینگ ڈاکٹرز سے ملاقات کی، ان کے مسائل سُنے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ حکومت نے ڈاکٹروں کی رہائی کے احکامات جاری کیے اور ڈاکٹروں کے تمام مطالبات بھی پورے کیے جاچکے ہیں، احتجاج کا اب جواز نہیں بنتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز مسیحا ہیں کوڈ آف ایتھکس کی پاسداری کریں۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ہماری گذارش کو نظر انداز کرکے وزیراعلیٰ ہاؤس آنے کی کوشش کی۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اِسی وجہ سے ڈاکٹروں کو ان کے تحفظ کی خاطر ایک گھنٹہ کے لئے زیرِ حراست لیا گیا تھا لیکن ڈاکٹرز صاحبان بضد ہیں اور تھانوں سے جانے کو تیار نہیں ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ریگولرائز کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈاکٹروں سے گزارش کی کہ وہ کسی مافیا کا حصہ نہ بنیں۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ محکمہ صحت کو ایک ہزار 400 آسامیوں پر بھرتی کے لیے کہا گیا ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ماضی میں محکمہ صحت پر خاص توجہ نہیں دی گئی اور سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئیں لیکن اب حکومت کا عزم ہے کہ محکمہ صحت میں بہتری لاناہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے لئے یہ سنہرا دور ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ آرمی چیف کی ہدایت پر سی 130 کے ذریعے طبی سامان کا اسٹاک بھحوایا گیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ چینی کمپنی ایم سی سی نے بھی ہمیں طبی سامان عطیہ کیا ہے۔

تازہ ترین