پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی نے کوئٹہ میں ڈاکٹرز اورطبی عملے پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی ہے اور بلوچستان کے وزیرصحت سے مستعفی ہونے کا مطابلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نےکوروناوائرس سے فرنٹ لائن پر مقابلہ کرنے اور مریضوں کا علاج کرنے والوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا۔ ڈاکٹرز اور طبی عملہ حفاظتی سامان کے بغیر کورونا کا مقابلہ کررہا ہے، اور یہ لوگ قوم کا فخر ہیں۔
رضا ربانی نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز پر تشدد کرنے والے افسران کو عہدے سے فارغ کیا جائے اور ڈاکٹرز پر تشدد کے واقعے پر وزیر صحت بلوچستان فوری مستعفی ہوں۔