• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رپورٹ لیک نہیں ہوئی، وزیراعظم نے خود پبلک کی، شفقت محمود

رپورٹ لیک نہیں ہوئی، وزیراعظم نے خود پبلک کی، شفقت محمود


وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ آٹا چینی بحران کی رپورٹ لیک نہیں ہوئی، وزیراعظم نے خود پبلک کی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ وزیراعظم کا تھا۔

انہوںنے مزید کہا کہ شوگر اسکینڈل میں اعظم خان پر جہانگیر ترین جو الزام لگارہے ہیں، وہ غیر منطقی ہیں، ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

گزشتہ روز اسی پروگرام میں وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا تھا کہ رپورٹ پبلک نہیں کی گئی یہ لیک ہوئی ہے۔

آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی وزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ پبلک کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔

تازہ ترین