• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کمیونٹی کا بورس جانسن کی صحت پر اظہار تشویش

سٹیفورڈ(مریم فیصل)یہ خبر پھیلنے کے بعد کہ وزیر اعظم بورس جانسن دس دن کورونا وائرس سے لڑنے کے بعد بالآخر آئی سی یو میں داخل کر دئیے گئے ہیں ۔ سٹیفورڈ کی کمیونٹی کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ نمائندہ جنگ سے کمیونٹی کی بڑی تعداد نے فون کر کے یہ تصدیق بھی کی کہ کیا واقعی وزیر اعظم کی حالت اتنی تشویشناک ہوگئی ہے کہ انھیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے اور کیا وزیر اعظم کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے ۔ پاکستانی کمیونٹی نے ان کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی اور تشویش کا اظہار بھی کیا کہ بر3طانیہ میں کیسز کی تعداد کم ہوجائے تاکہ لاک ڈائون کی حالت سے باہر نکلیں ۔ کمیونٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بورس جانسن فرنٹ لائن پر تھے اس لیے وہ کورونا کا شکار ہوگئے ان کو جلد صحت یابی نصیب ہو۔ کمیونٹی کی رائے میں یہ خطرناک صورتحال ہے، عوام کو خیال کرنا چاہیے موسم بھلے تبدیل ہو رہا ہے لیکن صبر کے ساتھ گھروں میں ہی رہنا چاہیے کیونکہ کورونا کا کوئی علاج تاحال دریافت نہیں ہوا ہے ۔
تازہ ترین