ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ جنگ)گائوں ہیبتی میں رومان گنڈا پور نامی ناخلف بیٹے نے اراضی کی فروخت کے تنازع پر گھر میں ہونے والے جھگڑے کے دوران طیش میں آکر اپنے والد انعام اللہ پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کی بیوی اور ملزم کی والدہ کی رپورٹ پر یٹے کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔