گوادر (نامہ نگار) گوادر کے قرنطینہ سنٹر میں 17افراد کے ٹیسٹ منفی نکلے جبکہ 3 کی رپورٹس کا انتظار ہے، ضلعی انتظامیہ گوادر کے ذرائع کے مطابق گوادر کے قرنظینہ سنٹر میں میں رکھے گئے بیس افراد میں سے 17افراد کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوگئی ہیں جو منفی ہیں۔ قرنطینہ سنٹر میں مجموعی طور پر بیس افراد کو رکھا گیا ہے جس میں تین کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن تین افراد کی رپورٹ موصول نہیں ہوئت ہیں انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نےغیرقانونی طور پر ایرانی سرحد عبور کرکے یہاں داخل ہونے کی کوشش میں گرفتار کیا تھا۔