• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت جلد خصوصی ٹیکس ریلیف پیکیج کے اعلان کردیگی

کراچی(رپورٹ:سہیل افضل) سندھ حکومت تاجروں، صنعتکاروں اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی ٹیکس ریلیف پیکیج کا 2 سے 3روز میں اعلان کردیگی، اس سلسلے میں قانونی پہلوئوں کا جائزہ لینے کیلئے وزارت قانون کو ہدایت جاری کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات میں تاجروں اور صنعت کاروں کے ایک وفد نے ملاقات میں اس بارے میں کچھ تجاویز دی تھیں جن کی روشنی میں وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے کابینہ ارکان اور پارٹی رہنمائوں سے مشورے کے بعد اس کا فیصلہ کیا ہے،اس خصوصی پیکیج کے لئےآرڈیننس لانے کا معاملہ بھی زیر غور ہے، مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر قانون ڈرافٹ تیار کیا جارہا ہے۔اس خصوصی پیکج کے تحت مختلف سیکٹرز کےلیےمحصولات کی شرح میں کمی اور تین ماہ کےلیےپروفیشنل ٹیکس میں چھوٹ دینے کی تجاویز شامل ہیں۔ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ریلیف پیکج میں تاجروں صنعت کاروں سمیت تمام طبقات کو ریلیف ملے، کاروباری طبقے،پروفیشنلز کے ساتھ اسکولز اور چھوٹے تاجر بھی شامل ہونگے،ملازم پیشہ افراد کو بھی ریلیف دیا جائے گا۔
تازہ ترین