راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دوافرادکوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا،جب کہ ٹریفک حادثہ میں ایک موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیا۔تھانہ نصیرآباد کو عدیل اکرم نے بتایاکہ چندروزقبل اپنے قریبی عزیزکی شادی میں شرکت کے لئے کھاریاں گئے جہاں شادی کے بعدمدعی کے والدمحمداکرم راولپنڈی واپس آگئے جن سے فون پران کارابطہ تھاجوپانچ اپریل کے بعد بند ہو گیا۔ میں نصیرآباد واپس پہنچاجہاں گھرفرش پرمیراوالدکی نعش خون میں لت پت پڑی تھی اوران کے زیراستعمال موبائل اوررقم غائب تھی مجھے شبہ ہے کہ نامعلوم ملزموں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرمیرے والدکافائرمارکرقتل کردیا۔تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ مدینہ کالونی گلی نمبر8میں رہائش پذیرمحمدطاہراپنے گھرکے باہرگلی میں کھڑاتھاکہ پولیس کے مطابق دونامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے جنہوں نے فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتاردیااورموقع سے فرارہوگئے۔تھانہ مری کے علاقہ تریٹ میں موٹرسائیکل سوارذیشان ٹرالرنمبرآرآئی ایس 3135کی ٹکرلگنے سے جاں بحق ہوگیاجب کہ موٹرسائیکل پراس کے ہمراہ سوارانیلہ زوجہ شاہدمحموداورسات سالہ عمرولدشاہدمحمودزخمی ہوگئے ۔