• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج بربریت، پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس پر لاٹھی چارج اور پابند سلاسل کرنا بربریت اور انتہائی افسوسناک عمل ہے ڈاکٹرز و نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن سولجر کی حیثیت سے لڑ رہے ہیں حفاظتی کٹس فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کے عہدداران صدر ملک عمران یوسف،چیئرمین عبدالواحد دوانی،وائس چیئرمین راؤ کاشف الیاس، ڈپٹی صدر مہر محمد الیاس،سینیئر نائب صدر عقیل خان، نائب صدر وقاص نعیم، رانا معین،جنرل سیکرٹری شیخ بلال قریشی،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر احمد شاہ،ڈاکٹر اورنگزیب،ملک حسن، محمد تنویر احمد،عدنان بخاری، شبر صدیقی،اسلم سندھی،امتیاز تاجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین