• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کو ناکوں پرروکنے اور تنگ کرنےکاسلسلہ شروع

پشاور (لیڈی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں حکومت کے واضح احکامات کے باوجودپولیس اور دیگراداروں کے اہلکاروں کا صحافیوںکو ناکوں پرروکنے اور تنگ کرنےکاسلسلہ شروع کر رکھا ہے گزشتہ روزبھی اندرون شہرمکمل سیل ہونے کے پیش نظرصحافیوںکوفرائض منصبی کی انجام دہی کیلئے ناکوںپرروکنے اورانہیں واپس بھیجنے کاسلسلہ جاری رہابعض ناکوںپرصحافیوں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی اورصحافی انہیں میڈیاکارڈکے ساتھ ساتھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کی جانب سے فراہم کردہ پاسزدکھاتے رہے لیکن پولیس کی جانب سے موقف اختیارکیاجاتارہاہے کہ ہمیں صرف ڈاکٹروںکوناکوں سے گزرنے کے احکامات موصول ہوئے اس کے علاوہ کسی بھی شخص کوسیل شدہ راستوںسے گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ انفارمیشن کے واضح احکامارت پرسیکرٹری ریلیف نے تمام متعلقہ اداروںکومراسلہ جاری کیاتھاکہ صحافیوںکوشہرکے کسی بھی جگہ پرفرائض منصبی کی انجام دہی سے نہ روکاجائے اوریہ کہ صحافی تمام ترپابندیوںسے مستشنیٰ ہیں گزشتہ روزایس ایس پی آپریشنزظہوربابرآفریدی نے بھی اپنی ایک پریس ریلیزمیں صحافیوںکوناکوںپرنہ روکنے کابیان جاری کیاتھا۔
تازہ ترین