• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن مؤثر رہا تو کورونا کیسز نہیں بڑھیں گے، پروفیسر خالد گوندل

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر خالد گوندل کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن مؤثر رہا تو ملک میں کورونا وائرس کے کیس نہیں بڑھیں گے۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد گوندل کورونا وائرس کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں اظہارِ خیال کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی پہچان پاکستانی ڈاکٹرز ہیں، یہی پاکستانی ڈاکٹرز کورونا وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے یہ بھی کہا کہ15 اپریل تک لاک ڈاؤن رہے گا تو امید ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی آئے گی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 72 جبکہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد 58 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: امریکا میں کورونا سے ایک ہی روز 2 ہزار ہلاکتیں

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 485 مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں، 3 ہزار 549 افراد اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 25 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

تازہ ترین