• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے ایک مختصر ویڈیو میں بتا دیا کہ وہ خود ساختہ تنہائی میں کیا کچھ کررہیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کبریٰ نے 20 سیکنڈ کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے قرنطینہ میں اپنی مصروفیات بتائیں۔

View this post on Instagram

Most of my day in 20 seconds. #StayHome!

A post shared by Kübra Khan (@thekubism) on


اداکارہ کی جانب سے  شئیر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں ’میرے دن کی مصروفیات 20 سیکنڈ میں‘  لکھا اور ساتھ ہی ہیش ٹیگ ’StayHome‘ کا بھی اضافہ کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قرنطینہ کے دوران ان کی واحد مصروفیت کھانا پینا، سونا اور ہاتھ دھونا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ کو  ورزش کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ خود ساختہ تنہائی سے لطف اندوز نہیں بلکہ بیزار آگئیں ہیں۔

کبریٰ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سے جہاں ان کے پرستار خوب محظوظ ہوئے وہیں اداکارہ عائشہ عمر نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی بھی یہی مصروفیات ہیں۔

تازہ ترین