پاکستان میوزک انڈسٹری کے سابق گلوکار عدنان سمیع آئے روز خبروں کا حصہ بنتے رہتے ہیں، گلوکار نے اس مرتبہ بھی سوشل میڈیا پر اپنا مذاق خود ہی بنوالیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک پرانی تصویر ہی نئے انداز میں شئیر کر کے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
ماسک پہننے اور گھر سے باہر نہ جانے کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے عدنان سمیع نے اپنی اصل میں کوئی ماسک پہنے تصویر اپلوڈ کرنے کے بجائے فوٹو شاپڈ تصویر شیئر کی جس پر صارفین کو بھی مذاق اُڑانے کا موقع مل گیا۔
12 جون 2019 سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لگائی گئی تصویر کو ہی انہوں نے نئے انداز سے ایک بار پھر شیئر کیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عدنان سمیع کی حماقت پر بڑی تعداد میں تبصرے کئے جارہے ہیں کہ گلوکار یہ سمجھ رہے ہیں یہ عملی کام کرنے کے بجائے ایڈیٹنگ شدہ تصویر سے وہ اپنی سماجی دوری کا خیال رکھ سکتے ہیں۔
صارفین انہیں ماسک این 95 لگانے کا مشورہ بھی دیتے نظر آئے۔