• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمبرج یونیورسٹی میں نئی کورونا ٹیسٹنگ لیب کے قیام کا اعلان

لندن (پی پی آ ئی)برطانیہ نے کیمبرج یونیورسٹی میں نئی کورونا ٹیسٹنگ لیب کے قیام کا اعلان کیا ہے ۔بی بی سی کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے ایک دن میں ایک لاکھ کورونا ٹیسٹ کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے دنیا کی دو بڑی دواساز کمپنیاں کیمبرج یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ایک نئی لیبارٹری قائم کریں گی۔کیمبریج یونیورسٹی، ایسٹرا زینیکا اور گلیکسو سمتھ کلائین کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق یہ لیبارٹری کیمبریج کی این مکلیرن لیب میں قائم کی جائے گی اور یہاں کام کرنے والے سائنسدانوں کی توجہ متبادل قسم کی ٹیسٹ کٹس کی تیاری پر ہوگی۔ ایسٹرا زینیکا کے نمائندے پاسکال سوئیرو نے کہا کہ ان کی کمپنی دن میں کئی سو پی سی آر ٹیسٹ کرتی ہے۔ ان کے مطابق ان کا ہدف دن میں 30 ہزار ٹیسٹ ہے اور وہ پرامید ہیں کہ لیب مئی کے آخر تک اس سطح پر پہنچ جائے گی۔
تازہ ترین