پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے ذریعے جو لوگ بے نظیر بھٹو پر الزام لگا رہے ہیں انہیں اپنے ماضی کے ریکارڈ کو دیکھنا چاہیے، اس طرح کے بے بنیاد الزامات پہلے بھی لگائے جاتے رہے ہیں ۔
ترجمان پیپلزپارٹی سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ایک بیان میں کہا بے نظیر بھٹو کا نام آئل فارفوڈ پروگرام کی نسبت سے میڈیا پر لیا گیا ہے،ایسا پہلی دفعہ نہیں ہوا ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ بینظیربھٹو پرایک دہائی پہلے بھی یہ الزام لگایا گیا تھا، نیب نے اپنے پراسیکیوٹر اور تحقیقاتی افسروں کو اسپین بھیج کر تحقیقات کروائی تھیں، لیکن نیب کے وکیل کو خالی ہاتھ واپس آنا پڑا تھا، کیونکہ اسپین کے مجسٹریٹ نے کہا تھا کہ کسی قسم کی بدعنوانی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔