لاہور(نمائندہ جنگ) ایف ائی اے کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نےبے نظیر انکم سپورٹس پروگرام سے غیر قانونی طریقے سے رقم لینے والے سرکاری ملازمین و غیر مستحقین سے ریکوری شروع کر دی۔ اس حوالےسےایف آئی اے بہاولپورکی خصوصی ٹیم نے ڈپٹی ڈائیریکٹر گوہر الطاف وٹو کی سربراہی میں سات لاکھ بارہ ہزار روپے ریکو ر کر کے قومی خزانے میں جمع کروا دیے ۔