• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف کارروائی، فروٹ سٹال اور مویشی باڑے ختم

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے متعدد تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا۔ ترامڑی چوک میں متعدد فروٹ کے سٹالوں کے خاتمے کے علاوہ غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ پانچ مویشیوں کے باڑے مسمار کر دیئے گئے۔شہر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس سے بچاؤ کے لیے سبزی منڈی میں رش کم کرنے اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کی خاطر بھی تجاوزات خاتمہ کے لیے آپر یشن کیا گیا۔ اس دوران تجاوزات کنندگان کا دو ٹرک سامان جس میں سبزی، فروٹ ریڑھیاں، ہتھ ریڑھیوں کے علاوہ دیگر سامان شامل تھا کو ضبط کر کے منڈی کی انتظامیہ کے سپرد کر دیا گیا۔
تازہ ترین