• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی برادری کی ایسٹر سادگی سے منانے کی یقین دہانی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کورونا وائرس سے بچائو کے اقدامات کے پیش نظر مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کی خوشیاں بھی ماند پڑ گئیں۔ وفاقی دارالحکومت میں مسیحی سمیت دیگر عبادت گاہوں اور مقامات پر اجتماعات کی ممانعت ہے تاہم آئندہ دو روز میں وفاقی حکومت کی جانب سے باقاعدہ پالیسی کا اعلان کیا جائیگا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری کی جانب سے ایسٹر سادگی سے منانے پر تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ مارکیٹس اور بڑے شاپنگ مالز بند ہونے کی وجہ سے مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں منانے کیلئے خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تازہ ترین