• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر انتظامیہ علماء کرام کیخلاف درج ایف آئی آر واپس لے‘جماعت اسلامی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امراء بشیر احمد ماندائی ، حافظ اسماعیل مینگل ، میر محمد عاصم سنجرانی نے گوادر انتظامیہ کی جانب سے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ سمیت دیگر جید علما کرام کے باجماعت نماز اور جمعہ نماز پڑھانے کے جرم میں ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت و دھونس دھمکی سے حالات خراب ہوں گے ، علمائے کرام معاشرے کا حصہ اور انتظامیہ قوم کی خادم ہے ، منبر و محراب سے رجوع الی اللہ اور عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے تلقین کی جاتی ہے مگر گوادر انتظامیہ کی جانب سے افہام و تفہیم و مذاکرات کے بجائے دھونس دھمکی سے کام لیا جارہا ہے ، سازش کے تحت گوادر میں حالات خراب کیے جارہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی آر واپس لی جائے بصورت دیگر حالات کی ذمہ دار گوادر انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔ 
تازہ ترین